کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں عراق سے مکمل تعاون کو تیار ہیں، ترکی

منگل 17 اکتوبر 2017 11:25

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ترکی نے عراق میں کالعدم کرد جنگجو گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کی) کے خلاف کارروائی کے لیے عراقی حکومت کو مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی عراق میں امن اور استحکام کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ترکی کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی فورسز نے شمالی شہر کرکوک کے نزدیک کرد جنگجوؤں کی متعدد پوزیشنوں پر قبضہ کر لیا ہے اور کرد جنگجو وہاں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :