چینی کمپنیوں کی سعودی کمپنی آرامکو کے 5 فیصد حصص خریدنے کی پیشکش

منگل 17 اکتوبر 2017 11:25

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چین کی سرکاری کمپنیوں نے آرامکو کے 5 فیصد حصص براہ راست خریدنے کی پیشکش کردی۔ سعودی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ چین کی 2سرکاری آئل کمپنیوں پیٹرو چائنا اور سنوبک نے سعودی کمپنی آرامکو کو براہ راست پیشکشیں بھجوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کمپنیاں آرامکو سے براہ راست معاہدے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ دونوں کمپنیاں چین کے ریاستی فنڈ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :