یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کا کینیڈا کی بمبارڈیئر کے ’’مارکی سی سیریز ایئرلائن پروگرام‘‘ میں شراکت داری کا اعلان

منگل 17 اکتوبر 2017 12:12

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) یورپی طیارہ اور انجن سازکمپنی ایئربس نے کینیڈین کمپنی بمبارڈیئر کے ’’مارکی سی سیریز ایئرلائن پروگرام‘‘ کے اکثریتی ملکیتی حصص خرید کر پیداواری شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ایئر بس اور بمبارڈیئر کے درمیان مذکورہ سودا بمبارڈیئر کے سی ایس 100 اور سی ایس300 طیاروں کی امریکا درآمد پر 220 فیصد ڈیوٹی عائد کئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے معاملات میں مشترکہ طیارہ سازی سے ادارہ جاتی اخراجات گھٹانے اور مشترکہ کا م کو عالمی سطح پر لے جانا شامل ہے۔ ’’مارکی سی سیریز ایئرلائن پروگرام‘‘ کا ہیڈ آفس کیوبک میں ہے جس کو وہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر بس اس پروگرام کے 50.01 فیصد حصص خریدے گی جن کی مالیت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ سی سیریز میں اے 320 مسافر طیارے بنائے جا رہے ہیں جن میں 140 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :