شمالی عراق میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 ترک فوجی جاں بحق ،3زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 12:36

بغداد/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) شمالی عراق میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنرل ہیڈ کوارٹرز کے بیان کے مطابق، یہ دونوں فوجی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے ایک حملے میں8 دہشتگرد مارے گئے تھے جس کے بعد ترک فوج اور دہشتگردوں کے مابین دو طرفہ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :