اداکارہ سونیا حسین کی انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ْایک طرف ان کے مداح تصاویر کی پذیرائی کر رہے ہیں تو کچھ صارفین غصے کا اظہار بھی کررہے ہیں

منگل 17 اکتوبر 2017 12:46

اداکارہ سونیا حسین کی انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان کی انتہائی معرو ف اداکارہ سونیا حسین نے انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کروایاہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں جہاں ان کے مداح ان کی تصاویر کی پذیرائی کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سونیا حسین نے اپنے کریئر کا آغاز ہم ٹی وی اور اے آرے وائے انٹر ٹینمنٹ سے کیا اور انہیں بہت جلد ہی مقبولیت حاصل کر لی ۔

سونیا حسین نے نجی میگزین کیلئے حال ہی میں ایک تازہ فوٹو شوٹ کروایاہے جو کہ تھوڑا سا بولڈ ہے ،یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئیں ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔سونیا نے ان تصاویر میں معروف ڈیزائنر عدنان پردیسی کے ’دلہن کے ڈریسز ‘پہن رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :