شاہ سلمان کا عراقی وزیراعظم کو فون، ہرممکن مدداورتعاون کی یقین دہانی

سعودی عرب عراق کی سلامت، وحدت، خود مختاری اور استحکام کا خواہاں،توقع کہ فریق ملکی دستور پر کاربند رہیں گے ،گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 12:57

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ شاہ سلمان نے عراق اور کرد قیادت پر صبرو تحمل پر بھی زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے وزیراعظم العبادی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عراق کی سلامت، وحدت، خود مختاری اور استحکام کا خواہاں ہے۔

توقع ہے کہ تمام عراقی فریق ملکی دستور پر کاربند رہیں گے کیونکہ مملکت عراق اور عراقی قوم کی خیر وبھلائی دستور سے وابستگی میں ہے۔شاہ سلمان نے تمام عراقی گروہوں پر داخلی لڑائیوں کو ختم کر کے باہمی اتحاد اور صبرو تحمل پر زور دیا۔دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق میں استحکام کے حوالے سے شاہ سلمان کی خواہش کو سراہا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی فوجی کشیدگی کے بغیر ملک کی سلامتی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :