سعودی عرب، ٹائر اسکریچنگ میں ایک طالب علم ہلاک،

متعدد زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:01

جزان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں ایک نوجوان نے ٹائر اسکریچنگ کرتے ہوئے ثانوی سکول کے ایک طالب علم کو ہلاک اور اپنے بھائی سمیت متعدد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جزان شہرمیں ایک نوجوان نے سکول کے سامنے ٹائر اسکریچنگ کرتے ہوئے تیز رفتار کار طلبہ پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں ایک 17 سالہ طالب علم موقع پر ہلاک جبکہ ڈرائیور کے بھائی سمیت متعدد طلبہ شدید زخمی ہو گئے ۔ سعودی ہلال احمر نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کردیا ہے ۔