سعودی عرب میں3 تجارتی عدالتوں کا افتتاح

منگل 17 اکتوبر 2017 13:01

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نی3 نئی عدالتوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جدہ، ریاض اور دمام میں تجارتی مسائل سے متعلق کیسز نمٹانے کے لئے 3 عدالتوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان عدالتوں نے غیر رسمی طریقے سے یکم محرم 1439ھ سے کام شروع کردیا تھا جن میں مجموعی طور پر 41 بینچ ہیں جبکہ ججوں کی تعداد 102ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انصاف نے کہا کہ مملکت میں ان عدالتوں کاکافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ عدالتوں کے قیام سے تجارتی حلقوں کے مسائل تیزی اورآسانی سے طے ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :