سعودی عرب، 60 ہزار نقلی پرفیوم کے ڈبے ضبط

منگل 17 اکتوبر 2017 13:02

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایک گودام سے جعلی پرفیوم کے 60ہزار ڈبے قبضہ میں لئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تجارت نے پولیس کی مدد سے دارالحکومت میں واقع گوداموں پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 60 ہزار جعلی پرفیوم کے ڈبے قبضہ میں لے لئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گوداموں میں ملازمین پرفیوم کے جعلی ڈبوں پر میڈ ان فرانس کے لیبل چسپاں کررہے تھے۔ وزارت تجارت نیکارروائی کی4 گوداموں کو بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :