کراچی، کھارادر کے ہوٹل پر چھاپہ،

گیس چوری پر مالک گرفتار ٹل مالک فیصل جعلی گیس میٹر لگا کر 820 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا،ترجمان

منگل 17 اکتوبر 2017 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی)نے گیس چوروں کے خلاف مہم مزید تیز کردی ہے۔گیس چوری کی اطلاع پر کھارا در میں چھاپہ مار کر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہماری ٹیم نے چھاپہ کھارا در میں واقع ایک ہوٹل پر مارا جہاں ہوٹل مالک فیصل جعلی گیس میٹر لگا کر 820 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا۔ترجمان کے مطابق گیس چوری کے جرم میں ہوٹل مالک فیصل کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس کی اس چوری کے سبب ادارے کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان ہورہا تھا۔

متعلقہ عنوان :