سچن ٹنڈولکر نے اپنے بچوں کے سوشل میڈیا پرجعلی اکائونٹس بند کرنے کیلئے درخواست کردی

منگل 17 اکتوبر 2017 15:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے تنگ آکر سوشل میڈیا سے اپنے بچوں کیلئے درخواست کر دی۔سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں سارا اور ارجن کا پیچھا چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ٹویٹر سے بھی درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے ارجن اور بیٹی سارا کا کوئی بھی اکائونٹ نہیں ہے، ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکائونٹس بند کردیے جائیں۔واضح رہے کہ ان کے بچوں کے حوالے سے کچھ غلط باتیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن پر ٹنڈولکر کافی فکر مند ہیں خاص طور پر یہ افواہ بھی گرم ہے کہ ان کی بیٹی سارا فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے مگر اس کی ٹنڈولکر نے تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :