پانامہ پیپرزسامنے لانے والی مالٹا کی صحافی بم دھماکے میں ہلاک

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورشواہد اکٹھے کر لئے

منگل 17 اکتوبر 2017 15:06

مالٹاسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) مالٹا کے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی بم دھماکے میں ہلاک،میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ خاتون صحافی ڈیفنی گھر سے گاڑی میں سوارہو کر جا رہی تھیں کہ راستے میں دھماکا ہو گیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کر لئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈیفنی میں حال میں مالٹا کے وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے مضمون تحریر کیا تھا جس میں حکمرانوں کو کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :