سعودی عرب ، 155 غیر قانونی غیر ملکی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 14:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ نے الخبر میں اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے 155 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مشرقی ریجن کی کمشنریوں ، تحصیلوں اور محلوں میں چھاپے مار کر گرفتاریاں کی گئیں۔ خلاف ورزی پر اداروں ، کمپنیوں اور افراد سب کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت محنت و سماجی فروغ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :