مکہ مکرمہ میں غیر منقولہ زمینوں کی قیمتوں میں 50 فیصدکمی

منگل 17 اکتوبر 2017 15:12

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی ماہرین نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر منقولہ زمینوں کی قیمتیں 50 فیصد سے زیادہ گرگئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار غیر منقولہ جائدادوںکے امو رکے سعودی ماہر محسن السروی نے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مسجد الحرام کے اطراف میں پلاٹوں کی کامیاب نیلامی کے باوجود غیر منقولہ زمینوں کی قیمتیں 50سے 60فیصد تک گر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مثال کے طور پر بتایا کہ الکعکیہ اسٹریٹ میں پہلے ایک مربع میٹر کی قیمت 18 ہزار ریال تھی جواب گر کر 9 ہزار ریال رہ گئی ہے۔ یہی حال مکہ کے جنوبی علاقوں میں ولی العہد سیکٹر، الحسینیہ سیکٹر اور مشرق میں وادی نعمان، الراشدیہ اورسرکلر روڈ4 سیکٹرز کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقو ںمیں پلاٹو ںکے مالکان اپنی زمینیں فروخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ کساد بازاری 2019ء تک جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :