یورپی یونین کاامریکی کانگریس سے ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ کا مطالبہ

منگل 17 اکتوبر 2017 15:12

لکسمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) یورپی یونین نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے لکسمبرگ میں اپنے ایک اجلاس میں کیا جو اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان کے تناظر میں سامنے آیا۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کے شعبے کی سربراہ فیدیریکا موگرینی نے واضح طور پر کہا کہ اس معاہدے کے حوالے سے کوئی متبادل زیر غور نہیں تاہم امریکی کانگریس اس سلسلے میں اپناکردار ادا کرے۔یونین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حما یت سے ہونے والے ایٹمی معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :