والدین بدلتے ہوئے موسم میں بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئیاقدامات کریں، ڈاکٹر اویس

منگل 17 اکتوبر 2017 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ملک کے ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹر اویس نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینہ میں ابتدائی طور پر موسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے ، والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں تبدیلی بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ بچوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہذا اکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کرا دینا چاہئے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آئس کریم، کولڈ ڈرنکس، ٹھنڈے دودھ، مشروبات، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم سرما کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ ، زکام ، کھانسی، بخار کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :