روس اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں19 تا 29 اکتوبر ہوں گی

مشقوں میں دونوں ممالک کی بری، بحری اور فضائیہ مسلح افواج حصہ لیں گی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:03

ماسکو/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) روس اور بھارت کی افواج مشترکہ فوجیں مشقوں میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور بھارت کی افواج مشترکہ فوجیں مشقوں میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

حکام نے منگل کے دن بتایا ہے کہ ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بری، بحری اور فضائیہ مسلح افواج حصہ لیں گی۔ اس عسکری مہم کا مقصد دونوں ممالک کے مابین بہتر رابطہ کاری پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔ روس اور بھارت کی افواج اپنی نوعیت کی یہ مشترکہ مشقیں پہلی مرتبہ کر رہی ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقیں انیس تا انتیس اکتوبر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :