بہترین خفیہ اطلاعات ہی سب سے اہم ہتھیار ہیں ، بھارتی وزیر داخلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 16:03

جودھپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بہترین خفیہ اطلاعات ہی سب سے اہم ہتھیار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے داخلی سلامتی میں انٹیلی جنس بیورو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کی بہترین خفیہ اطلاعات کی وجہ سے ہی ملک میں دہشتگردی اور نکسل ازم کا صفایا ممکن ہورہا ہے ۔ بیورو کی مغربی علاقائی تربیتی مرکزی کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کی اطلاعات کی بنیاد پر ہی مختلف ریاستوں میں ملک دشمن عناصر کو پکڑا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :