امریکی سپریم کورٹ نے گوانٹانامو میں قید سعودی شہری کی اپیل مسترد کردی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:03

․ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکی سپریم کورٹ نے گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری کی اپیل مسترد کردی۔ الناشری پر2000کے دوران امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کول پر تباہ کن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ عدالت اسکے خلاف جنگی جرائم پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ فوجی عدالت ہی میں چلایا جائیگا۔

الناشری نے دعوی کیاتھا کہ فوجی عدالت اس پر مقدمہ چلانے کی مجاز نہیں۔ وکلانے دلیل دی تھی کہ انکا موکل امریکی جنگی جہاز پرحملہ کرانے والی تنظیم القاعدہ کے ساتھ جنگی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوا لہذا اس پر جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ امریکی سپریم کورٹ نے سعودی شہری اور اسکے وکلاکے تمام دلائل مسترد کردیئے۔