قائداعظم کے خواب کشمیربنے گاپاکستان کوانشاء اللہ ضرور پوراکرینگے ‘مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ‘آزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا‘اقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے

آزادکشمیرکے وزیرما ل سردارفاروق سکندرخان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 17 اکتوبر 2017 16:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرما ل سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ قائداعظم کے خواب کشمیربنے گاپاکستان کوانشاء اللہ تعالیٰ ضرور پوراکرینگے مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گااقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے ‘بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکے اندرجبراقبضہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکوچھائونی میںبدلاہواہے اورانسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیںمقبوضہ کشمیرکے حریت رہنما،طلباء وطالبات،نہتے کشمیری پاکستان سے محبت کے جرم میںقیدوبندکی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جانوںکے نذرانے پیش کررہے ہیں کشمیری عوام اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہے کشمیرکے ہرفردخواہ ومردہویاعورت بچہ ہویابوڑھاسب نے قربانیاںدی ہیںان کی قربانیوںکااعتراف پوری امت مسلمہ کررہی ہے کشمیری مائوںبہنوںکی بے حرمتی بھارتی فوج نے معمول بنالیاہے بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میںکبھی کامیاب نہیںہوسکتاانشاء اللہ تعالیٰ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گالاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںبزرگوںبچوںکی قربانیوںکاخون رنگ لائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرکے اندربے گناہ اورنہتے لوگوںپرمظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربھی بلااشتعال اورہیوی مشینوںسے گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجہ میںمعصوم بچے اورنہتے عوام زخمی وشہیدہورہے ہیںلیکن بھارت یادرکھے کہ کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیری بھارت کے مظالم سے ڈرنے،جھکنے یابکنے والے نہیںانہوںنے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیرکے اندرکشمیری نوجوان مختلف چوکوںچوراہوںمیںپاکستان سے محبت کااظہارکرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرارہے ہیںاورپاکستان زندہ بادکے نعرے لگارہے ہیںبھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے غیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں لاکھوں مائوں بہنوں بیٹیوں ،بچوں،جوانوں،بزرگوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گامقبوضہ کشمیرکے اندربچے بوڑھے خواتین پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاکربھارت پرواضح کررہے ہیںکہ وہ پاکستان کاحصہ تھے ہیںاورآزادہوکربھی پاکستان کے ساتھ رہیںگے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںمسئلہ کشمیرپرجاندارتقریرکرکے کشمیریوںکی ترجمانی کی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دورمیںمسئلہ کشمیرہمیشہ فلیش پوائنٹ رہااورمقبوضہ کشمیرکی آزادی اولین ترجیح ہے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںجاری تحریک آزادی اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیریوںکوآزادی ملے گی اوروہ آزادہوکرپاکستان کاحصہ بنیںگے دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی سے محروم نہیںکرسکتی۔

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارتی مظالم اوربے گناہ شہریوںپرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے کشمیری اپنے بنیادی حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکاحق ہے اوراس حق سے انہیںکوئی محروم نہیںکرسکتا۔

متعلقہ عنوان :