تاجر برادری لائنس شدہ پراڈیکٹس کی فروخت یقینی بنانے کی کوششوں میں تعاون کرے، تاجر برادری تعاون کرے، تاجر برادری ایسا فول پروف طریقہ کار وضع کرے تا کہ دکانوں پر صرف لائنس شدہ اشیاء دستیاب ہوں جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر فروغ ملے گا
پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب
منگل 17 اکتوبر 2017 16:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایسا فول پروف طریقہ کار وضع کرے تا کہ دکانوں پر صرف لائنس شدہ اشیاء دستیاب ہوں جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر فروغ ملے گا، صارفین کو اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں گی اور ان کے ادارے کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے اور لائنس شدہ اشیاکی فروخت یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت نہ تو کاروباری برادری کے مفاد میں ہے اور نہ ہی صارفین کے مفاد میں لہذا تاجر برادری غیر معیاری مصنوعات کی حوصلہ شکنی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے لائنس شدہ ایشیاء کی لسٹ فراہم کرنے کیلئے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کو موبائل فون پر پر ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس کیو سی اے اور تاجر برادری کے نمائندگان پر مشتمل دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ایک کمیٹی مینوفیکچرر ز کے ساتھ کام کرے گی اور دوسری کمیٹی ریٹیلرز کے ساتھ کام کرے گی تا کہ صرف لائنس شدہ ایشاء کی پیداوار اور فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس کیو سی اے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے آگاہی سمینارز منعقد کرے گی تا کہ تاجر برادری کو کوالٹی اور معیار کی اہمیت سے بخوبی آگاہ کیا جا سکے اور ان معیارات کو اپنانے میں ان کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بعض مشہور ریٹیلرز نے مدتوں کی محنت سے اپنا ایک برانڈ نام بنایا ہے لیکن پی ایس کیو سی اے کی جانب سے پولیس کے ہمراہ دکانوں پر چھاپوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا ایسی کاوورائیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی یہی چاہتی ہے کہ دکانوں کو اعلیٰ معیار اور کوالٹی کی اشیاء سپلائی کی جائیں تاہم ان کو تمام لائنس شدہ پراڈیکٹس کی فروخت یقینی بنانے کیلئے کچھ وقت چاہیے کیونکہ فوری طور پر ایسا کرنا ان کیلئے مشکل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دکانوں پر چھاپے مارنے کی بجائے پی ایس کیو سی اے بات چیت کے ذریعے لائنس شدہ اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی کوشش کرے جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہو گی اور مطلوبہ مقاصد بھی حاصل ہوں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ چیمبر دکانوں پر لائنس شدہ اشیاء کی دستیابی و فروخت کو یقینی بنانے کی کوششوں میں پی ایس کیو سی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا تاہم جبری اقدامات سے گریز کیا جائے۔ ظفربختاوری، محمد اعجاز عباسی، عاطف اکرام شیخ، محمد حسین، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے اور لائنس شدہ مصنوعات کی دستیابی و فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی مفید تجاویز پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.