جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، پارنیل فٹنس مسائل کے باعث پروٹیز کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار، ملڈر اور فریلنک ٹیم میں شامل

منگل 17 اکتوبر 2017 16:20

ْ جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل رائونڈر ویان پارنیل فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ لائنز آل رائونڈر ویان ملڈر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف آخری ون ڈے جبکہ ڈولفنز آل رائونڈر روبی فریلنک کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فاسٹ بائولر کاگیسوربادا اور عمران طاہر کو آرام کی غرض سے ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، روبی فریلنک، بیوران ہینڈرکس، ڈیوڈ ملر، منگالیسو، ڈین پیٹرسن، ایرن فانگیسو، اینڈائل پہلک وایو اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔