وزیر داخلہ جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے اچھلتا ہے دشمن ملک کے سامنے اچھلے تو پتہ چلے،بابر اعوان

اقامہ والے وزیر کا ڈرامہ کھل گیا ہے،وزیر داخلہ کو شرم آئی ہے نہ اس نے استعفی دیا ، پاکستان کے اثاثے فروخت کرکے قرض لیا جارہا ہے، پ ملک میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، دنیا کے کسی ملک نے اثاثے بیچ کر قرضہ نہیں لیا،لیگی حکومت ملک کو غربت کی گہرائی میں چھوڑ کر جائے گی، یہ لوگ مہنگائی کو ساتویں آسمان پرپہنچا کر چھوڑیں گے،یہ پاکستان میں علاج اور سیر کرنا پسند نہیں کرتے ، یہ انگریزوں کے غلام ہیں ، پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں، اگر اداروں پر حملہ ہوا اور وقت پر انصاف نہ ہوا تو عوام اسلام آباد آئیں گے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اقامہ والے وزیر کا ڈرامہ کھل گیا ہے، وزیر داخلہ جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے اچھلتا ہے دشمن ملک کے سامنے اچھلے تو پتہ چلے ،وزیر داخلہ کو شرم نہیں آئی اس نے استعفی نہیں دیا ، پاکستان کے اثاثے فروخت کرکے قرض لیا جارہا ہے، پاکستان میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے دنیا کے کسی ملک نے اثاثے بیچ کر قرضہ نہیں لیا(ن) لیگی حکومت ملک کو غربت کی گہرائی میں چھوڑ کر جائے گی، یہ لوگ مہنگائی کو ساتویں آسمان پرپہنچا کر چھوڑیں گے،یہ پاکستان میں علاج اور سیر کرنا پسند نہیں کرتے یہ انگریزوں کے غلام ہیں یہ پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں، اگر اداروں پر حملہ ہوا اور وقت پر انصاف نہ ہوا تو عوام اسلام آباد آئیں گے،منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کے اثاثے فروخت کرکے قرض لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

، پاکستان میں لوٹ سیل لگی ہوئی دنیا کے کسی ملک نے اثاثے بیچ کر قرضہ نہیں لیا، (ن) لیگی حکومت ملک کو غربت کی گہرائی میں چھوڑ کر جائے گی ،قرض یہ سارے کھا گئے ہیں ، یہ پاکستان میں علاج اور سیر کرنا پسند نہیں کرتے یہ انگریزوں کے غلام ہیں یہ پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری الیکشن ہو جانے چاہیئں، پاکستان میں اس وقت مہنگائی آسمان پر ہے یہ لوگ مہنگائی کو ساتویں آسمان پرپہنچا کر چھوڑیں گے۔

وفاقی کابینہ نے لوٹ سیل کا میلہ لگایا ہوا ہے۔ احتساب عدالت لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا فیصلہ کرے، اسحاق ڈار سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کا منشی ہے،نا اہل وزیر اعظم اور کابینہ پاکستان کو معاشی طور نا اہل کرنا چاھتے ہیں وزیر داخلہ جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے اچھلتا ہے دشمن ملک کے سامنے اچھلے تو پتہ چلے وزیر داخلہ کو شرم نہیں آئی اس نے استعفی نہیں دیا اقامہ والے وزیر کا ڈرامہ کھل گیا ہے،، عمران خان کی عدالت میں ضرورت ہو گی تو پیش ہونگے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے پاس جا رہی ہے اگر اداروں پر حملہ ہوا اور وقت پر انصاف نہ ہوا تو عوام اسلام آباد آئیں گے