فرانس اور جرمنی کی اقوام متحدہ میںجوہری معاہدے کی حمایت

منگل 17 اکتوبر 2017 16:41

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ میں فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت اور اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کی پہلی کمیٹی کے اجلاس میں جرمنی اور فرانس کے مندوبین نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پرقائم اور جوہری معاہدے کے تحفظ کو ضروری سمجھتے ہیں۔

جرمنی کے سفیر کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ 13 سال کی سفارتکاری کے عمل کے نتیجے میں طے پایا ہے اور اس کا تحفظ ہماری قومی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔فرانس کے سفیرکا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جوہری ہتھیار کے عدم پھیلائو اور تخفیف اسلحہ کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے سے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :