حاجن میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال ،متعدد افراد زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 17:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حاجن کے علاقوں پرے محلہ اور کوچھک محلہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے بعد لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔

فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شخص آنکھ میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوا۔ اسے فوری طورپر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن منتقل کیاگیا جہا ں سے اے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر ریفر کردیاگیا ہے ۔ مقامی لوگوںکی شدید مزاحمت نے فوجیوںکو کارروائی ختم کرنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

ادھر ایمبولینس ڈرائیورز یونین اور حاجن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے عملے نے فوجیوںکی طرف سے ایک ایمبولینس ڈرائیور پر تشددکے خلاف مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹروںسمیت عملے کے تمام اراکین نے ہسپتال سے باہر آکر دھرنا دیا۔ ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ فوجیوں کی طرف پیلٹ گن کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو سرینگر کے ہسپتال ریفر کیاگیا تھا وہ وجے پارا روڈ کے ذریعے نوجوان کو لے کر جارہا تھاکہ مقامی افراد نے اسے روک کر راستہ تبدیل کرنے کیلئے کہاتاکہ نوجوان کو گرفتار نہ کیاجاسکے ۔

انہوںنے بتایا کہ جب وہ سرینگر سے واپس آرہاتھا تو فوجیوںنے اسے روک کر فوجی کیمپ میں لے گئے اور عسکریت پسند کو ہسپتال لے جانے کا الزام عائد کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ زخمی نوجوان سید محلہ کا مقامی تھا جس پر فوجیوںنے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :