مقبوضہ کشمیر میں چوٹیاں کاٹنے کے تازہ واقعات کے خلاف سرینگر اور پلوامہ میں احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں
کپواڑہ میں لوگوں نے چوٹی کاٹنے والی فوجی اہلکار کو پکڑلیا لیکن بھارتی فوج اور پولیس نے اسے بچالیا
منگل 17 اکتوبر 2017 17:00
(جاری ہے)
مظاہرین نے علاقے سے گزرنے والی مرکزی سڑک کوبند کردیا جس سے ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی۔ بھارتی پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
دریں اثناء پلوامہ قصبے میں چوٹی کاٹنے کے تازہ واقعے کے خلاف ضلع میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ضلع کے علاقے ڈانگر پورہ میں گزشتہ رات ایک 50سالہ خاتون کی چوٹی کاٹی گئی ۔ واقعے کے خلاف علاقے میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے۔ ضلع بارہ مولہ کے علاقے ناروائو میں بھی چوٹی کاٹنے کا ایک واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔ ناروائو کے علاقے پہلی گام میںدو بچوں کی ماہ کی چوٹی اس کے گھر میں کاٹی گئی۔ خاتون کے اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقامی تھانے میں کیس درج کرایا۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ریڈی چوکی بل میں ایک خاتون کی چوٹی کاٹنے کے بعدبھارتی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی لوگوں نے واقعے میں ملوث بھارت کی ٹیریٹوریل آرمی کے ایک اہلکار کو پکڑلیا اور اس کی خوب پٹائی کی تاہم بھارتی فوج اور پولیس نے اسے بچالیا۔ واقعے کے خلاف علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور مظاہرین نے جواب میں پتھرائو کیا۔ علاقے کے دکانداروں نے احتجاج کے لیے اپنی دکانیں بند کردیں۔ ادھر بانڈی پورہ کی ٹریڈرز فیڈیشن اور ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے وادی میں چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے نوپورہ سے گلشن چوک بانڈی پورہ تک مارچ کیا۔ چوٹیاں کاٹنے کے واقعات سے وادی کی خواتین میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں اب تک چوٹیاں کاٹنے کی 350سے زائد واقعات پیش آچکے ہیںلیکن ایک بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ یہ سلسلہ جنوبی کشمیرسے شروع ہواتھا اور اس وقت وسطی اور شمالی کشمیر میں اپنے عروج پر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.