حکومت پنجاب اور لمز سکول آف ایجوکیشن کے درمیان تحقیق پر مبنی پالیسی سازی کے حوالے سے ایم او یوز پر دستخط کی تقریب

شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت ایک ترقی پسند اور حقیقت پسندانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں

منگل 17 اکتوبر 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) چیف منسٹرز سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے اہتمام حکومت پنجاب اور لمز سکول آف ایجوکیشن کے درمیان شعبہ تعلیم میں ریسرچ پر مبنی جدت اور پالیسی سازی کے عمل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں ایم او یوز پر پنجاب حکومت کے پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ ، لمز سکول آف ایجوکیشن اور سنٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے عہدیداران نے دستخط کئی- اس سمجھوتے سے سرکاری اداروں اور ریسرچ کمیونٹی کے درمیان تعاون مزید بامقصد ، مضبوط اور دیرپا اثرات پر مبنی ہوگا- صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت ایک ترقی پسند اور حقیقت پسندانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہی- رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ جن پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں دانشور طبقے اور پالیسی ساز اداروں میں اشتراک کار بڑھانا بھی شامل ہیں تاکہ بہترین حد تک ممکنہ اصلاحات پر عملدرآمد کیا جاسکی- لمز سکول اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے درمیان سمجھوتہ پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے، اگلے مرحلے میں صوبائی محکمہ ہائرایجوکیشن ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں کے ساتھ اسی طرز کے اشتراک عمل کا آغاز کرے گا- وائس چانسلر لمز یونیورسٹی ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی اور ڈین سکول آف ایجوکیشن طاہر اندرابی بھی اس موقع پر موجودتھی- وائس چانسلر لمز نے کہا کہ پنجاب حکومت اور لمز یونیورسٹی کے درمیان تاریخی اشتراک کار خطے میں گریجوایٹ سطح کے تعلیمی پروگراموں اور ایجوکیشن پالیسی کے شعبے میں ’’گیم چینجر‘‘ کا کردار ادا کرے گا-سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون سے اساتذہ کی معیاری تربیت میں مدد حاصل ہوگی جس سے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گی- چیف منسٹرز سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہ سیدہ فاطمہ زیدی نے ایم او یوز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب میں پالیسی سازی کے حوالے سے تحقیق کی سمت میں غیرمعمولی اقدام ہے جس سے لمزسکول آف ایجوکیشن حکومتی اداروں کے لئے تحقیق کے علاوہ پالیسی سازی اورمستندمعلومات کی فراہمی کے میکانزم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا- انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ جدید تعلیمی پالیسی پرتبادلہ خیال اورسائنسی طریقہ کار و ماہرانہ تجربات کے حوالے سے محققین کو راغب کرنے کے لئے وزیراعلی محمد شہباز شریف کے ریسرچ دوست ویژن کا عکاس ہی-انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے تعلیم کے شعبے میں نئے افق کی تلاش میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا-