کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں برسیم ، لوسرن ، رائی گراس ، جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کر نے کی ہدایت

منگل 17 اکتوبر 2017 17:21

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اور مویشی پال حضرات موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فوری طور پر برسیم ، لوسرن ، رائی گراس ، جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کردیں تاکہ موسم سرما کے دوران ربیع کے چاروں کی قلت کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ جانوروں کو معیاری سبز چارے کی فراہمی ان کی بہترین صحت ، اعلیٰ معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی ضمانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرا زمین کاانتخاب کریں۔ انہوںنے بتایاکہ ربیع کے چارو ںکی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :