کوئٹہ، نا جائز اثاثے بنا نے کے کیس میں 5گواہان کے بیان قلمبند

سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد سمیت کیس میں نامزد دیگر7ملزمان عدالت میں پیش ہوئے

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت ون میں ناجائز اثاثہ جات بنا نے کے کیس میں مزید 5گواہان کے بیان قلمبند ،نا جائز اثاثہ جات بنا نے کے کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی دوران سماعت سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد سمیت کیس میں نامزد دیگر7ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پیش ہونے والے 5گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے اور ان پر جرح مکمل کی گئی جس کے بعد عدالت نے اگلی پیشی پر مزید گواہان کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :