برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ، کیسکو

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 18اکتوبرکوانڈسٹریل گرڈسٹیشن کے پشتون آباد، سعداللہ فیڈروں سے 12بجے تا 3بجے سہ پہر بجلی بندہوگی نیز پشین گرڈسٹیشن میں فوری نوعیت کے کام کے باعث پشین گرڈسے منسلک تمام 11KVفیڈروں سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 19اکتوبرکو کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازار،لیاقت بازاریکسپریس، سریاب گرڈکے جائنٹ روڈ،انڈسٹریل گرڈکے اولڈاورنیو پشتون آباد فیڈرزصبح11بجے سی2بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ مری آبادگرڈکے مری آباد، گلستان، سرینا، طوغی روڈ، سٹاف کالج، نارکوٹیکس، نیو ایم ای ایس (MES)فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اُسی روزسریاب گرڈکے انڈسٹریل اورپشتون آبادایکسپرسی فیڈروںسے سہ پہر3بجے تا شام6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :