وڈھ کلی لوہی کی واٹر سپلائی کے بجلی کا کام کئی سالوں سے مکمل نہیں کیا گیا ، عبدالحمید مزاجی مینگل

واٹر سپلائی کو بجلی کے عدم فراہمی او ر بجلی کے لائن پر کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کئی کئی کلومیٹر دور پانی کے حصول کی خاطر دربدر ہے،سماجی رہنما

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) تحصیل وڈھ کے سماجی رہنما عبدالحمید مراجی مینگل ،عنایت اللہ چھٹو نے کہا ہے کہ وڈھ کلی لوہی کی واٹر سپلائی کے بجلی کا کام کئی سالوں سے مکمل نہیں کیا گیا واٹر سپلائی کو بجلی کے عدم فراہمی او ر بجلی کے لائن پر کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کئی کئی کلومیٹر دور پانی کے حصول کی خاطر دربدر ہے انہوں نے کہا کہ دو سال قبل سردار اختر جان مینگل کے جانب سے کلی کیلئے ایک واٹر سپلائی کی منظور ہوئی تھی واٹر سپلائی کے کا م کو مکمل کی گیا اب صرف بجلی کے تاروںاور ٹرانسفامرکے نصب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پانی سے محروم ہے انہو ں نے کہا کہ واپڈا کے ٹھیکیدار عبدالھادی کو بجلی کے کام کام ٹھیکہ دیا گیا تھاان کی جانب سے کچھ سامان فراہم کی گئی ہے لیکن واٹرسپلائی کے کھبوں کے تار اور ٹرانسفامر اب فراہم نہیں کیا گیا ہے اور ٹھیکیدا ر کام سے فرار ہے جو کہ عوام کے ساتھ ایک ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے منصوبے کے پیسے بھی ہڑپ کرلی ہے لیکن عوام کو ٹرخانے بہلانے کی چکر میں دو سال مایوسی میں رکھا ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ چیف واپڈا بلوچستان مذکورہ ٹھیکیدار کے اس رویہ کا فوری نوٹس لیکر عوام کے مشکلات کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ٹھیکیدار نے واٹر سپلائی کا کام مکمل نہیں کیا تو اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :