شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات،

سیاسی صورتحال ،پارٹی امور پرتبادلہ خیال وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اختلافات بھی ختم کر ائے‘ نجی ٹی وی

منگل 17 اکتوبر 2017 18:48

شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی اورپارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث سیاسی امور چلانے پر بات چیت سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سے ان کی والدہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت کے لیے دعا بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نیب کیسز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے ملاقات میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے اختلافات بھی ختم کرائے ۔