گو جر ہ ،ڈالہ سوار سات افراد نے شادی شدہ لڑکی کو اغوا ء کر لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:31

گو جر ہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈالہ سوار سات افراد نے شادی شدہ لڑکی کو اغوا ء کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق چک 372ج ب نئی آبای بجیانوالہ کے رہائشی غلام نبی کی 19سالہ بیٹی نصرت بی بی اپنی آٹھ ماہ کی بچی ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ شکور ،نواز ،اللہ رکھا،بوٹا وغیر ہ سات افراد ڈالہ پر سوار ہو کر آئے اور زبردستی نصر ت بی بی کو اس کی بچی سمیت اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پو لیس گوجرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :