ڈکیتی کی وارداتیں،ڈاکو پٹرول پمپ و گھر سے نقدی ، زیورات وموٹرسائیکل لے اڑے

منگل 17 اکتوبر 2017 19:32

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میںملزمان پٹرول پمپ اور گھر میں گھس کر نقدی ‘موبائل فون ‘25تولے طلائی زیورات اورموٹرسائیکل لے اڑے‘مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات جی ٹی روڈ پر غلہ منڈی کے قریب پٹرول پمپ و سی این جی پر ہوئی یہاں نامعلوم 5 کار سوار ملزمان کار نمبر 9076/LEH پر آئے اور گن پوائنٹ پر واجد علی اور دیگر عملے کو پٹرول ڈلوانے کے بہانے یرغمال بناکر کمرے میں بندکردیا اور موبائل فون اور لائسنسی رائفل کل مالیتی1لاکھ75ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

دوسری واردات غوری چوک میں ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان محمد اویس کے گھر میں گھس آئے اوراہل خانہ کو یرغمال بناکرکمرے میں بندکردیا اور گن پوائنٹ پر گھر سے نقدی‘ 25تولے زیورات اورموبائل فون کل مالیتی17لاکھ50ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات شاد مان ٹائون میںہو ئی یہاں عدنان باری اپنی موٹرسائیکل نمبری 2829/SLKپر شہر سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ‘مزاحمت پر فائر مار کر عدنان باری کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :