حکومت واضح طور پر عدلیہ کی بالادستی تسلیم کرکے اپنے رویے سے اس کا عملی ثبوت دے ،
سپریم کورٹ کو کمزور کرنا ،دبائو میں لانااور دھمکیاںدینا ناقابل برداشت ہے ، حکمران معاشرے کو کیا پیغام دیناچاہتے ہیں ، آئین و قانون کی حکمرانی تسلیم کئے بغیر ملک نہیں چلتے، جب افراد خود کو اداروں سے طاقتور اور قانون سے ماوریٰ سمجھنے لگیں تو عدل و انصاف کا پورا نظام زمین بوس ہو جاتاہے، حکومت اداروں پر اعتماد کے اعلانات کرتی ہے مگر اس کا عمل اس کے برعکس ہے ، ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی ، اس سے عوام عدم اطمینان کا شکار ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی منصورہ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو
منگل 17 اکتوبر 2017 19:39
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت ابھی تک ریاستی امور کی بجائے سابق وزیراعظم کے مقدمات نپٹانے اور ان کے دفاع میں لگی ہوئی ہے ۔ حکومت اداروں کا احترام کرنے کے اعلانات کرتی ہے مگر اداروں پر اعتماد کر نے کو تیار نہیں ۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں کو پریشرائز کرنا اور معزز جج صاحبان کے فیصلوں پر انہیں تضحیک کا نشانہ بنانا حکمرانوں نے وطیرہ بنالیاہے ۔
عدلیہ کو بے توقیر کرنا اور ڈرانا دھمکانا کسی بھی معاشرے کے لیے تباہ کن ہوتاہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک میں آئین کی بالادستی کو دل سے تسلم نہیں کیا جاتا اور اداروں کو مکمل آزادی اور خود مختاری کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا جاتا ، ملک میں پھیلی غیر یقینی کی صورتحال ختم نہیں ہوگی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے سے حلفاً کا لفظ نکالنے اوراس میں نقب لگانے والوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک سرکاری کمیٹی بنائی تھی ، مگر آج تک اس کمیٹی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔ کسی کو برطرف کیا گیا نہ سزادی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم منتظر ہے کہ حکومت اتنی بڑی سازش کرنے والوں کو کب بے نقاب کر کے انہیں سزا دیتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے اس سانحہ کو دبانے کی کوشش کی تو خود دب جائے گی ۔ ختم نبوت کا معاملہ ایسا نہیں کہ اس پر خاموش رہا جائے اور قادیانی و یہودی لابیوں کو مسلمانوں کے ایمان و جذبات سے کھیلنے کا موقع دیا جائے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جد مجرموں کو بے نقاب کر کے ان سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.