سرگودھا ، چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات نقدی، گاڑیوں، موبائل فون لوٹ لیے گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات نقدی، گاڑیوں، موبائل فون لوٹ لیے گئے۔ مزاحمت پر خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفر کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار زبیر صفدر اور اس کی اہلیہ کو چار مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے روک کر شارع عام پر گن پوائنٹ سے ہزاروں کی نقدی، موبائل اور خاتون کے پہنے ہوئے طلائی زیورات چھین لیے اور مزاحمت پر دونوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سیٹلائٹ ٹائون مین روڈ پر واقع شاپنگ مال میں شاپنگ کیلئے آنے والے چک نمبر113 شمالی کے زمیندار عرفان شفقت کی دس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی نامعلوم افراد نے چوری کرلی۔

(جاری ہے)

دھیرووال میں پانچ مسلح ڈاکوئوں نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں گھس کر چوکیدار محمد حیات کو اسلحہ کے زور پر سٹور میں بند کرکے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں لوٹ لیں اور فرار ہوگئے۔

لک موڑ کے قریب نقاب پوش تین مسلح ڈاکوئوں نے باسط عزیز اور عنصر وغیرہ کو روک کر اسلحہ کے زور پر ہزاروں کی نقدی، دو موبائل فون وغیرہ چھین کر مزاحمت پر عنصر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے۔ چانن پور کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے گاڑی میں سوار شاہد عزیز اور حسن عباس کو زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر ایک لاکھ تین ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :