Live Updates

جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے شریف خاندان کا یوم احتساب شروع ہو چکا ہے،ندیم افضل چن

پیشیاں بھگتانے والے کان کھول کر سن لیں کسی چور دروازے سے بھاگ نہیں سکتے ، فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے کس منہ سے خود کو جمہوریت پسند ہونے کا اعتراف کرتے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کے ریفرنسز ان کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں، پارٹی ورکروں سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 20:49

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے شریف خاندان اور کے منشیوں کا یوم احتساب شروع ہو چکا ہے۔پیشیاں بھگتانے والے کان کھول کر سن لیں کسی چور دروازے سے بھاگ نہیں سکتے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانی پر لانے والا شریف خاندان کا منشی اسحاق ہے ۔

فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے کس منہ سے خود کو جمہوریت پسند ہونے کا اعتراف کرتے ہیں ۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے ریفرنسز ان کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل صدر فیصل آباد سید حسن مرتضیٰ ،علی رضا زیدی،سید حسن شاہ،سید کلیم امیر و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نا اہل نواز شریف کی طرح عمران خان اور اس کا کچن چلانے والے جہانگیر ترین کے متعلق آنے والا فیصلہ بھی سیاسی تاریخ میں ہلچل پیدا کردے گا ۔

(جاری ہے)

سیاسی اشتہاری کس منہ سے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ۔آئندہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے بیک وقت الیکشن لڑوں گا جس کا حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کی خواہش سیاستدانوں کو نظریات اور جماعتیں تبدیل کرنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن ان کا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔حسن مرتضیٰ کے مطابق جو لوگ پارٹی تبدیل کر کے جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں حلقے کی عوام انہیں آئندہ الیکشن میں ووٹ نہیں دے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے اور عوام کے ہر دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات