بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کا 4ماہ قبل وزیر تعلیم کیطرف سے بار روم کیلئے 20لاکھ کی گرانٹ کو فوری ادا کرنیکا مطالبہ کردیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:54

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بار ایسوسی ایشن تخت بھائی نے چار ماہ قبل خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان کی طرف سے بار روم کے لیے 20لاکھ روپے کی اعلان کردہ گرانٹ فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ نے میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ قبل صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا وکلاء کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بار روم کے لیے 20لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان صدا بہ صحراء ثابت ہوا جس سے وکلاء برادری میں بے چینی اور نا امیدی کی فضاء قائم ہو ئی ہے چار ماہ قبل تحصیل کمپلیکس کی نئی بلڈنگ کی افتتاح اور وکلاء کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انہوں نے بار روم کے لیے 20لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا تھا جس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا جس سے وکلاء برادری انتہائی مایوسی کا شکار ہوئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم فوری طور پر بار روم کے لیے اپنے اعلان کردہ 20لاکھ روپے گرانٹ ادا کریں بصورت دیگر وکلاء برادری عدالت سے رجوع اور پبلک پلیٹ فارم استعمال کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :