جہانگیر ترین کی بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کرنے پر پختونخوا حکومت کو شاباش

پختونخوا بجلی کی خود کفالت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،رہنماتحریک انصاف

منگل 17 اکتوبر 2017 21:05

جہانگیر ترین کی بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کرنے پر پختونخوا حکومت کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) تحریک انساف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کرنے پر پختونخوا حکومت کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کی جانب سے بے شمار رکاوٹوں کے باوجود پختونخوا حکومت اپنے لوگوں کیلئے معجزاتی انداز میں کام کررہی ہے۔مرکز میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود پختونخوا میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پختونخوا بجلی کی خود کفالت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

26 میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کرنے پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔56 میگاواٹ کا منصوبہ اگلے ماہ مکمل کرنے کی تیاریاں خوش آئند ہیں۔214 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کا آغاز معمولی بات نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔پختونخوا حکومت 668 میگاواٹ منصوبوں کے معاہدوں کی تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹ کے پہلے فیز کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے فیز کا آغاز کیا جارہا ہے۔پہلے فیز میں پن بجلی کے 356 چھوٹے منصوبے لگائے گئے۔دوسرے مرحلے میں 650 ایسے منصوبے تعمیر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :