نایاب سائبرین پرندوں کو پکڑنے کے جرم میں چار افراد کو مجموعی طور پر آٹھ ماہ کی قید اور دو دو لاکھ کا جرمانہ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:06

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) نایاب سائبرین پرندوں کو پکڑنے کے جرم میں چار افراد کو مجموعی طور پر آٹھ ماہ کی قید اور دو دو لاکھ کا جرمانہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سونمیانی وندر کے علاقے میں نایاب سائبرین پرندوں کونجوں کو پکڑنے کے الزام میں زیر حراست ملزمان عنایت ولد نقیب اللہ ، نواب خان ولد علی بت خان، طفیل ولد ملک نواز، غلام صدیق ولد اعظم خان کو محکمہ جنگلات وندر نے نایاب پرندوں کو پکڑنے کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشنل مجسٹریٹ وندر کی عدالت میں پیش کیا جن کو جسٹس محمد انور مینگل نے جرم ثابت ہونے پر فی کس دو دو ماہ قید اور مختلف دفعات کے تحت فی کس پچاس ہزار روپے جرمانہ کا بحکم سنایا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزمان کو سزا سنائنے کے بعد گڈانی جیل منتقل کردیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :