تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار 642 میگاواٹ رہ گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:14

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار 642 میگاواٹ رہ گئی ہے، 14 میں سے 5 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پانی کا لیول کم ہو کر 1484.45 فٹ ہو گیا ہے، ڈیم میں پا نی کی آ مد34200 اور اخرا ج40000 کیوسک ہے۔ تر بیلا ڈیم کے 14 میں سے 5 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، 9 پیداواری یونٹس سے بجلی کی پیداوار 642 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :