حیدرآباد نے سندھ کی ثقافت، زبان، ادب اور تعلیم میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے،شیراز لطیف

جلد ریڈیو حیدرآباد پر موسیقی کی ڈجیٹل ریکارڈنگ کے لئے سی پی یو اور ایک اوپن ایئر تھیٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا،ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن شیراز لطیف کاریڈیو پاکستان حیدرآباد پر صوة القرآن ایف ایم چینل کاافتتاح کرتے ہوئے اعلان

منگل 17 اکتوبر 2017 21:16

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن شیراز لطیف منگل کو ریڈیو پاکستان حیدرآباد پر صوة القرآن ایف ایم چینل کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلد ریڈیو حیدرآباد پر موسیقی کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے لئے سی پی یو اور ایک اوپن ایئر تھیٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا،ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان چند دنوں سے سندھ کے ریڈیو اسٹیشنز کے دورے پرہیں اور اس سلسلے میں وہ حیدرآباد ریڈیو اسٹیشن پر پہنچے جہاں انہوں نے صوة القرآن ایف ایم ریڈیو چینل کا افتتاح کیا اور ریڈیو حیدرآباد کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان فیاض بلوچ، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو حیدرآباد محمد علی بابہن، کنٹرولر ایف ایم 101 حیدرآباد الاہی بخش بانہن، پرہگرام منیجر ریڈیو حیدرآباد علی اکبر ہنگورجو، ریڈیو حیدرآباد کے تمام پروڈیوسرز، انجینئرنگ شعبے کے حکام اور عملہ، تمام انائونسرز، کمپیئرز، فنکار اور صداکار بھی موجود تھے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف نے کہا کہ ریڈیو حیدرآباد نے سندھ کی ثقافت، زبان، ادب اور تعلیم میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کی مد نظر ریڈیو پاکستان اپنی پوری نشریات سامعین کی خواہش پر ترتیب دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ جلد ریڈیو حیدرآباد پر موسیقی کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے لئے سی پی یو بھی قائم کیا جائیگا اور ریڈیو حیدرآباد کے احاطے میں ایک اوپن ایئر تھیٹر بھی قائم کیا جائیگا تاکہ یہاں کے فنکاروں کو اسٹیج پروگرامز کرنے کے بہتر مواقع فراہم ہو سکیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پروگرامز فیاض بلوچ نے کہا کہ حیدرآباد ریڈیو اسٹیشن ایک تاریخی اسٹیشن ہے جس نے ملک کو نامور فنکار دئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ملک کی تمام ریڈیو اسٹیشنز کے پروگرموں کا معیار بڑھانے کے لئے کوشان ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو حیدرآباد محمد علی بانہن نے کہا کہ اس وقت ریڈیو حیدرآباد پر ثقافتی، ادبی، عملی اور دیگر تقریبات ہو رہیں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں اس موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فرزانہ بہار اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔