کراچی پولیس کی کاروائی،لیاری سے گینگ وا ر عزیر گروپ کا کارندہ گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 21:30

کراچی پولیس کی کاروائی،لیاری سے گینگ وا ر عزیر گروپ کا کارندہ گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بغدادی اور اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں،لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کارندہ اور منشیات فروش سمیت 4ملزمان گرفتار،اسلحہ دستی بم ،بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق منگل کو بغدادی تھانے کی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم شہریار عرف شہری کو گرفتار کر کے اسلحہ ،دستی بم اور گولیاں برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے جو کہ پولیس کو بھتہ خوری ،اسٹریٹ کرائمز ،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ادھر اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع منشیات کے اڈوں پر پولیس نے چھاپہ ما ر کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان مشتاق ،ندیم اورمحمد مشتاق کو گرفتار کر کے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :