زیارت،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،آفیسران نے بجلی میٹرز کے حوالے سے بریفنگ دی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:31

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد افضل کی زیر صدارت کیسکو بلز کے حوالے سے انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں ضلع زیارت کے تمام محکموںکے آفیسران کااجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران نے بجلی کے میٹرز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ بلوں کی ری کنسیلیشن واپڈا سے کروائیں،اگر کوئی میٹر خراب ہے یا اوور بلنگ ہورہی ہے تو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس معاملے کو واپڈا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :