طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں ،کل ملک کی بھاگ ڈور انہوں نے سنبھالنی ہیں ، صوبائی وزیر خزانہ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اور اپنے والدین و قوم کی امنگوں کو حقیقت میں بدلنے اور عملی زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے زیادہ محنت کریں۔قوم کی امیدیں ان طلبہ سے وابستہ ہیں کیونکہ کل ملک کی بھاگ ڈور انہوں نے سنبھالنی ہے۔

وہ آج چکدرہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمین اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیافتہ اقوام کی ترقی کا واحد ذریعہ بہتر حصول تعلیم میں مضمر ہے کیونکہ انہوں نے تعلیم کو اپنا مقصد قرار دے کر ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہمیں علم حاصل کرنے کادرس دیتا ہے اور ہمارے مشاہیر نے علم حاصل کر کے اس پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک ایسی اصلاحی تنظیم ہے جو طلبہ کو اسلامی اقدار کے مطابق زندگی گزارنے کے اصول اپنانے کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور موجودہ حکومت میں تعلیمی شعبے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا مستقبل میں موثر نتیجہ نکلے گا۔

متعلقہ عنوان :