8 کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت مختلف ہوگا،حکومت سنبھالتے وقت طے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،موجودہ وزیر اعظم کسی غیر ضروری معاملے میں الجھے بغیر ملکی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں،ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری امانت داری کے ساتھ پورا کریں گے

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:53

8 کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت مختلف ہوگا،حکومت سنبھالتے وقت طے اہداف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی تکمیل تک اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کی بہتری کے لیے وقف کر رہی ہے،آہستہ آہستہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے ،تعلیم کے شعبے میں بہتری کے کام کر رہے ہیں،دوہزار اٹھارہ کا پاکستان دوہزار تیرہ کے پاکستان سے بہت مختلف ہوگا،حکومت سنبھالتے ہوئے جو ٹارگٹ منتخب کیے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گیں،موجودہ وزیر اعظم کسی غیر ضروری معاملے میں الجھے بغیر ملکی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں،ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری امانت داری کے ساتھ پورا کریں گے، نیشنل ایجوکیشن ریفارمز کے تحت حکومت نے 422 وفاقی تعلیمی اداروں کی بہتری کا بیڑا اٹھایا ہے ،پہلے مرحلے میں 22 تعلیمی اداروں کی بہتری کا عمل جاری ہے،فیز 2 کے تحت اسپیشل ایجوکیشن اداروں کی بہتری کا کام بھی کیا جائے گا،ادارے مظبوط تب ہوتے ہیں جب ان میں نئی جہتیں لائی جاتی ہیں،پاکستان کے اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے، حکومت اپنی تکمیل تک اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کی بہتری کے لیے وقف کر رہی ہے،آہستہ آہستہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔منگل کو سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بصارت سے محروم بچوں کی شرکت پروگرام میں نابینا بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئیے۔سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی۔پمز ہسپتال کی نوکریوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا ہے۔

اداروں میں موجود سٹیٹس کو کو ختم کرنا ہے۔ ہمارا مقصد ملک کیلئے متعین کیئے گئے ٹارگٹ کا حصول ہے۔ وزیر مملکت برائے کیڈاسلام آباد میں 9 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مکمل کر چکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے کیڈاپنے مینڈیٹ کی قدر کرتے ہوئے 2018 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر بنا کر دیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدریسماعت سے محروم بچوں کیلئے خصوصی فنڈ کی درخواست کی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری آپریشن کے بعد سماعت سے محروم بچے مکمل طور پر سن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہوئے جو ٹارگٹ منتخب کیے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گیںموجودہ وزیر اعظم کسی غیر ضروری معاملے میں الجھے بغیر ملکی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری امانت داری کے ساتھ پورا کریں گیں۔ہمارے ملک میں افواہیں سب سے زیادہ پھیلائیں جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :