صوبائی وزیر کھیل،ثقافت،میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان کی زیر صدارت یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن کا اجلاس

صوبائی حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ معیار تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،محمود خان

منگل 17 اکتوبر 2017 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن کا ایک اجلاس منگل کے روز صوبائی وزیر کھیل،ثقافت،میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان کی زیر صدارت چیف سیکرٹری کمیٹی روم پشاور میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوامحمد اعظم خان کے علاوہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان،ڈائریکٹر یوتھ افیئر اسفند یار خٹک سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور سیکرٹری سپورٹس نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس سال انڈر30کے مختلف بین الصوبائی مقابلے منعقد کرائیں گے اور ساتھ ہی یوتھ کارینوال کو بھی کامیاب کرایا جائے گا۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری محمد اعظم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن کے فیصلوں اور یوتھ فنڈز کو صحیح معنوں میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے کاموں پر استعمال کرنے کو یقینی بنائیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں نوجوانوں کو اعلیٰ معیار تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :