فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس کی کارروائی ، 1784کم عمر ڈرائیورز کو 5لاکھ سے زائد جرمانہ

منگل 17 اکتوبر 2017 22:26

فیصل آباد ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے 17سو 84کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ میں 5لاکھ 52ہزار روپے کے جرمانہ جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 29سو 78افراد کو 10لاکھ15ہزار 100روپے کے جرمانے کر دئیے، ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمدبگٹی نے کیا، انہوں نے کہا کہ کم عمر ی میں ڈرائیونگ کرنے پر ٹریفک وائیلشن کوڈ 16کے تحت جبکہ ٹریفک وائیلشن کوڈ 19کے تحت دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے،چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ شہر ی ٹریفک وائیلشن کی خلاف ورزی سے بچیں اور مہذب انداز سے گاڑیوں کو چلائیں۔

متعلقہ عنوان :