لاکھوں روپے مالیت کے 9فالکن قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، قطری شہری گرفتار، 10 لاکھ روپے جرمانہ وصول

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکورمنج کی سربراہی میں تشکیل دئیے گئے ویجیلنس سکواڈ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 9پیری گرین فالکن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور قطری شہری احمد حسین علی محمد السادہ کو گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے ، یاد رہے کہ محکمہ کی تاریخ میں آج تک اتنی بڑی رقم بطورمحکمانہ معاوضہ وصول نہیں کی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عبدالشکور منج نے ہمراہ دیگر سٹاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خفیہ اطلاع پر اے ایس ایف حکام کی مدد سے انٹرنیشنل ہولڈ بیگج سرچ کائونٹرایک قطری شہری کے بیگ سے 9پیری گرین فالکن برآمد کرلیے جو غیر قانونی طور پربغیر امپورٹ /ایکسپورٹ لائسنس قطر لے جائے جارہے تھے ، ملزم کے پاس قطر ایمبسی یا منسٹری آف فارن افیئرز کا کوئی اجازت نامہ بھی نہیں تھا ، سربراہ ویجلنس سکواڈ نے ملزم کا وائلڈلائف ایکٹ کے تحت چالان کرکے پیری گرین فالکن قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اعزازی گیم وارڈن شاہ رخ بٹ نے ملزم احمد حسین علی محمد السادہ کی طرف سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :