تعلیم وصحت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ، پولیو کے خلاف جہاد سمجھ کر اپنے فرائض منصبی ادا کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بادل خان دشتی

منگل 17 اکتوبر 2017 22:34

کوئٹہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بادل خان دشتی نے کہا ہے کہ تعلیم وصحت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور خاص طور پر صحت کیونکہ صحت ہزار نعمتوں سے بہتر ہے اس سلسلے میں اپنی آنے والی نئی نسل کو اگر صحت مند اور کارآمد شہری بنانا ہے جو ملک وقوم کی خدمت کرسکے تو پولیو کے خلاف جہاد سمجھ کر اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کی عدم موجودگی میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں پولیو کے خلاف شعور وآگاہی بیدار کرکے ان کو حکومتی کوششوں میں برابر شریک کریں تاکہ ہم مہم کے دوران سو فیصد یقینی کامیابی حاصل کرسکیں۔ یہ تب ممکن ہوگا جب ہم اپنی ذمہ داریوں کو ایک قومی فرض سمجھ کر احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کو 30اکتوبر سے 2نومبر تک جاری رہنے والی تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے 184952بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 408مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 344 موبائل اور 165فیمیل ٹیمیں مقرر کی گئی ہیںجو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ دیگر گورنمنٹ ہیلتھ سینٹروں 33اور 20 ای پی آئی سنٹروں پر بھی یہ سہولت میسر رہیں گی۔

ان کے علاوہ 36 فکسڈ سینٹر اور 28 ٹرانزٹ یونٹ بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے بادل خان دشتی نے کہا کہ مہم کے دوران مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ مبذول کررکھی جائے۔ ایریا انچارجوں، سپروائزروں اور ٹیم ممبران کو چاہئے کہ وہ ایک قومی جذبے کے تحت کام کریں اور دوسرے کے بچوں کو اپنا ہی بچہ سمجھ کر پولیو کے خطرے پلائیں۔ اجلاس میں تمام ضلعی آفیسران کے علاوہ ڈبلیو ایف او، یونسف کے نمائندوں ، اسسٹنٹ کمشنروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دیگر کئی متعلقہ مسائل زیربحث آئی جن پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :